رمضان المبارک میں یکساں لائحہ عمل مرتب کرنے کا فیصلہ

شائع 13 اپريل 2020 02:04pm

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ اور وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ اعجازاحمد شاہ کی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری سے اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں رمضان المبارک میں عبادات اورمذہبی رسومات کی ادئیگی کے دوران کرونا کے پھیلاؤ سے روک تھام کے متعلق معاملات کو زیربحث لایا گیا۔

ملاقات میں ملک بھر سے تمام فرقوں کے مذہبی رہنماوں سے مشاورت کرکے یکساں طور پر باضابطہ لائحہ عمل تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پروزیرداخلہ اعجازشاہ احمد نے کہا کہ تجویز کردہ لائحہ عمل اور ہدایات تمام ملک کے لئے یکساں ہونی چاہیئں۔باضابطہ طور پر ایسے نتیجے پر پہنچا جائے جس سے عبادات میں خلل نہ پڑھے اور وبائی مرض سے بھی مکمل تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔رمضان کا مہینہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔کر وناکے پیش نظر تمام شہریوں کی صحت کے تحفظ اوراس وائرس کے پھیلاو کوروکنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔